چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس پاکستان بننے کے بعد جوڈیشل کمیشن کا یہ پہلا اجلاس تھا جس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں آئینی بینچ کا فیصلہ 7 اور 5 کے تناسب سے ہوا اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور ، جسٹس منیب اختر ،عمر ایوب اور شبلی فراز نے امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ بنانے کی مخالفت کی جب کہ باقی ممبران نے حمایت میں ووٹ دیا۔ ذرائع کے مطابق آئینی بینچ کے لیے پنجاب سے جسٹس امین الدین، جسٹس عائشہ ملک جب کہ سندھ سے جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی آئینی بینچ میں لیے گئے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان سے جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس نعیم اختر افغان جب کہ خیبرپختونخوا سے جسٹس مسرت ہلالی کو آئینی بینچ میں شامل کیا گیا ہے
Related Posts
حکومت کے ظالمانہ اقدامات جاری، بجلی کی قیمت میں پھر سے اضافہ کر دیا
- Admin
- August 8, 2024
- 0
ملک میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے […]
لوگ جیتنے پر بھی تنقید کر رہے ہیں تو افسوس ہو گا، شان مسعود
- Admin
- October 26, 2024
- 0
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا طویل عرصے بعد جیت کی خوشی ہے، […]
صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دئے
- Admin
- September 20, 2024
- 0
صدر مملکت کے دستخط کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک […]