ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا ایس سی او اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور روسی وزیراعظم کی تفصیلی بات ہوئی، کسی کے دورہ پاکستان کی خبر کی تصدیق نہیں کر سکتی۔ان کا کہنا تھا یہ روایتی عمل ہے کہ وفود ظہرانے اور عشائیے پر بات چیت کریں، پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ایس سی او سمیت کوئی باضابطہ ملاقات نہیں ہوئی، رسمی اور تہنیتی جملوں کا تبادلہ روایت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا پاکستان کو برکس اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، پاکستان برکس کا رکن نہیں ہے، پاکستان نے برکس کی رکنیت کے لیے درخواست دی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی ارکان کانگریس کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط پر ردعمل میں کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تعلقات کو اہمیت کی نظر سے دیکھتا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا پاکستان کے داخلی امور پر تبصرے سفارتی آداب اور ریاستی تعلقات کے منافی ہیں، یہ خطوط پاکستان کی سیاسی صورتحال کی غلط آشنائی پر مبنی ہیں
Related Posts
پی ٹی آئی کا ورکر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا انکی اہلیہ کی کال پر نہیں نکلے گا، شیر افضل مروت
- Admin
- November 16, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس نظریے پر قائم ہیں […]
سندھ ہائیکورٹ: بجلی بلوں میں ٹیکس وصولی کی درخواست مسترد
- Admin
- October 8, 2024
- 0
سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ ایڈوانس ٹیکس، اِنکم ٹیکس دینے والے صارفین پر نافذ نہیں ہوتا، اگر […]
اگر حملہ ہوا تو اسرائیل کے تمام انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے، سربراہ ایرانی فوج
- Admin
- October 2, 2024
- 0
گزشتہ روز ایران کی جانب سے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ کی شہاست کا بدلہ لیتے […]