پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جہاں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنالیے ہیں۔اس وقت کریز پر ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی کامران غلام 74 رنز اور نئے آنے والے کھلاڑی سعود شکیل موجود ہیں۔اوپنر عبداللہ شفیق 7 رنز بناکر جب کہ کپتان شان مسعود 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، دونوں وکٹیں انگلش بولر جیک لیچ نے حاصل کیں۔صائم ایوب 77 رنز بناکر میتھیو پوٹس کا شکار بنے۔پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اعزاز ہے ، ہم سب بہت زیادہ پرجوش ہیں، ہمارے پاس اچھے اسپنرز ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں جیت کے لیے 20 وکٹیں لینی ہوتی ہیں۔انگلش کپتان بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے ، پہلے ٹیسٹ میں اچھی کامیابی ملی
Related Posts
اسموگ کے باعث فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر، کئی پروازیں تاخیر کا شکار
- Admin
- November 10, 2024
- 0
پنجاب میں شدید اسموگ اور دھند کی وجہ سے ملتان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے ، حد نظر انتہائی کم ہونے کی وجہ […]
لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں 8 بجے کے بعد بھی کھلی رہنے پر اظہار ناراضی
- Admin
- December 6, 2024
- 0
لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مارکیٹیں اور باراز رات 8 بجے کے بعد بند نہ ہونے پر ناراضگی کا […]
سرکاری ملازمین کے بچوں کو اشتہار یا اوپن میرٹ کے بغیر نوکری دینے کی پالیسی ختم کرنے کا حکم
- Admin
- October 18, 2024
- 0
سرکاری ملازمین کے بچوں کے کوٹہ سے متعلق سپریم کورٹ کا 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس نعیم اختر افغان نے تحریر کیا۔فیصلے میں سپریم […]