لاہور ہائیکورٹ کا مارکیٹیں 8 بجے کے بعد بھی کھلی رہنے پر اظہار ناراضی

 لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے اقدامات کے تحت مارکیٹیں اور باراز رات 8 بجے کے بعد بند نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔لاہور ہائیکورٹ نے پانی کا ضیاع روکنے کیلئے واٹر میٹر لگوانے کے اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی کی بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں اور رش ہے، سڑکوں کی ری الائنمنٹ کی جائے، اس سے ٹریفک کا رش نہیں ہو گا۔
عدالت نے رات 8 بجے کے بعد مارکیٹیں اور دکانیں کھلی رہنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ اس کے علاوہ عدالت نے اسموگ کے تدارک کے لیے طویل المیعاد پالیسی کے لیے تجاویز بھی مانگ لی ہیں

Leave a Reply