میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا عمران خان تاریخ میں سب سے زیادہ وی آئی پی قیدی ہیں، جیل میں ان کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ملاقاتوں کے ساتھ انہیں سہولتیں بھی میسر ہیں، وی آئی پی قیدی کو وی آئی پی سہولتیں مل رہی ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا تھا ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں، اس سے ملک کی معیشت اور مستقبل جڑا ہے۔ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی والے ایس سی او کانفرنس کو بہانا بنا رہے ہیں، یہ بہانا بنا کر ایس سی او پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں، احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کیلئے ہے، یہ سوچ تو سکتے ہیں احتجاج کا لیکن احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کریں گے۔خیال رہے کہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں 15 اکتوبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ اگر 14 تاریخ تک بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہ کروائی گئی تو 15 کو ہر صورت ڈی چوک پر احتجاج ہو گا
Related Posts
عمران خان سمیت 14 رہنماوں پر اغوا، ڈکیتی اور پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج
- Admin
- October 6, 2024
- 0
مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد […]
سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اسکے فیصلوں سے نظر آئیگی، جسٹس طارق محمود
- Admin
- October 19, 2024
- 0
ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے زیر اہتمام لنکنز ان میں کانفرنس ہوئی جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت پاکستان سے آئے وکلا […]
پاکستان کا تعلیمی نظام انتہائی ناقص، ایک بھی ضلع بہترین درجے میں شامل نہیں، رپورٹ
- Admin
- August 24, 2024
- 0
وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کردہ ضلعی ایجوکیشن رپورٹ 2023 میں اسلام آباد سمیت ملک بھر کے اضلاع کی تعلیمی کارکردگی کی درجہ […]