ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان میں چینی وزیراعظم کے ہمراہ وزرا، سینئر حکام، وزارت خارجہ، وزارت تجارت اور قومی ترقیاتی اصلاحاتی کمیشن کے نمائندے ہوں گے۔ترجمان نے بتایا کہ چینی وفد میں چین کی بین الاقوامی ترقیاتی تعاون ایجنسی کے نمائندےبھی ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف چینی وزیراعظم پاک چین تعلقات کےتمام پہلوؤں پرتبادلہ خیال کریں گے۔اس کے علاوہ پاک چین رہنما علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی بات چیت کریں گے، چینی وزیراعظم صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، چینی وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں اورپاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم کےسربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے جس میں مختلف ممالک کے 200 وفود شرکت کریں گے
Related Posts
حکومت کی جانب سے آئین میں کی جانے والی 53 ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئی
- Admin
- September 17, 2024
- 0
پہلی ترمیم: آئین کے آرٹیکل 9 اے میں ایک لائن کا اضافہ، ’صاف ماحول ہر فرد کا بنیادی حق‘۔ دوسری ترمیم: (1) آرٹیکل 17 میں ترمیم، […]
رات کی تاریکی میں حکومت کا مہنگائی کا ایک اور وار ، پیٹرول مہنگا
- Admin
- July 15, 2024
- 0
حکومت نے آئندہ 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔وزارت خزانہ نے پٹرول، ڈیزل کی قیمت بڑھانےکانوٹی فکیشن جاری کردیا جس […]
پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان رابطہ، اسحاق ڈار کی اسماعیل ہنیہ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
- Admin
- August 3, 2024
- 0
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ اور ایران کے قائم مقام وزیرخارجہ علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، ایران کےقائم مقام وزیرخارجہ […]