سات ارب ڈالر کے نئے قرض کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار بڑھ کر3.2 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ پاکستان میں گزشتہ مالی سال معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تھی۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی اوسط شرح 23.4 سےکم ہو کر9.5 فیصد رہنےکا امکان ہے جبکہ پاکستان میں بے روزگاری 8 فیصد سےکم ہو کر7.5 فیصد پر آنےکا تخمینہ لگایا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا بجٹ خسارہ 6.8 فیصد سے کم ہو کر 6.1 فیصد پر آسکتا ہے تاہم آئی ایم ایف سمیت حکومت کے ذمہ واجب الادا قرضوں کی شرح بڑھنےکا خدشہ ہے، جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض 69.2 فیصد سے بڑھ کر 71.4 فیصد ہو سکتا ہے جبکہ رواں مالی سال خام زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر12.75 ارب ڈالر تک جا سکتے ہیں
Related Posts
مذاکرات میں اہم پیش رفت، حماس اور اسرائیل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- Admin
- December 10, 2024
- 0
اسرائیلی میڈیا نے قطر کے لندن سے شائع ہونے والے العربی الجدید نیوز آؤٹ لیٹ کی رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اتوار کو […]
دوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کا حتمی تعین نہیں کہا جا سکتا، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- Admin
- September 25, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کردہ 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن میں ڈالے گئے […]
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے خود کو الیکشن کیسز سے الگ کر لیا
- Admin
- December 14, 2024
- 0
جسٹس وقار احمد کی جانب سے آرڈر شیٹ جاری کی گئی جس میں انہوں نے خود کو الیکشن ٹربیونل سے الگ کرنے کی تصدیق کی۔آرڈر […]