پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں ہی جیت لیا، بھارتی باکسر عثمان وزیر کے دو مکے بھی براداشت نہ کر سکے۔تھائی کے باکسنگ ایرینا میں پاکستان کے عثمان وزیر کا مقابلہ بھارت کے تھلک سیلوام سے تھا، پہلا راؤنڈ شروع ہوا تو چند سیکنڈ بعد ہی عثمان کا زور دار مکہ بھارتی باکسر سہہ نہ سکے اور رنگ میں بیٹھ گئے۔بھارتی باکسر کے ابھی سانس بحال ہی ہوئے تھے کہ عثمان نے ایک اور مکہ جڑ دیا، پھر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا، مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈ جاری رہا۔باکسنگ رنگ میں عثمان وزیر کی یہ مسلسل 14ویں کامیابی ہے اور بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد عثمان وزیر نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے اچھے روابط قائم کرنے کی اپیل کی ہے
Related Posts
ترکیے کے معروف مذہبی راہنما فتح اللہ گولن انتقال کر گئے
- Admin
- October 21, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیے کے معروف مذہبی رہنما فتح اللہ گولن امریکا میں انتقال کرگئے۔83 سالہ فتح اللہ 1999 سے امریکا میں خود ساختہ […]
بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ترجمان شہید
- Admin
- November 18, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کے روز بیروت کے ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں حزب […]
پاکستان کا لبنان اور غزہ کیلئے امدادی سامان کے 2 جہاز فوری بھیجنے کا فیصلہ
- Admin
- October 22, 2024
- 0
وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں غزہ اور لبنان بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ لیا گیا جس کے بعد وزیراعظم نے لبنان […]