غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی نشریاتی ادارے سی این این پر صدارتی مباحثے کا چیلنج دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے 23 اکتوبر کو صدارتی مباحثے کے لیے تیار ہیں۔تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے کملا ہیرس کا چیلنج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب بہت تاخیر ہو چکی ہے، اب 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن سے پہلے مباحثہ ممکن نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے درمیان 10 ستمبر کو صدارتی مباحثہ ہوا تھا جس میں تجزیہ کاروں کے مطابق کملا ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل تھی۔اس سے قبل جون میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان بھی مباحثہ ہوا تھا جس میں بائیڈن کی کارکردگی نے ڈیموکریٹکس کو آئندہ الیکشن کے لیے پارٹی اسٹریٹجی تبدیل کرنے پر مجبور کیا اور پھر کملا ہیرس کو ڈیموکریٹک صدارتی نامزد کیا گیا
Related Posts
کے الیکٹرک نے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہونیوالے متعدد افراد کو ذہنی مریض، چور اور نشے کا عادی قرار دیدیا
- Admin
- October 29, 2024
- 0
کے الیکٹرک نے سروس ایریا میں 33 شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے معاملے پر اموات کی وجوہات کی تفصیلات نیپرا کو جمع کرادیں۔کے […]
کل پارلیمنٹ میں جو ہوا اس پر ضرور ایکشن ہو گا، ذمہ داروں کیخلاف ایف آئی آر کٹواوں گا، اسپیکر کا اعلان
- Admin
- September 10, 2024
- 0
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ نے گزشتہ رات کے واقعے پر بات کی جس پر ایاز صادق نے کہا کہ کل رات پارلیمنٹ میں […]
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں شخص قرار دے دیا
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ٹائمز آف اسرائیل کے آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری خاص طور پر جمائمہ گولڈ اسمتھ سے […]