محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق ریکارڈ میں ظاہر کیے گئے دستانے ڈی ایچ اوز کے اسٹورز میں موجود نہیں، باجوڑ اور شمالی وزیرستان کیلئے 2 کروڑ 80 لاکھ دستانے خریدے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ دستانے فروری اور مارچ میں خریدے گئے جب کہ مجموعی لاگت 63 کروڑ 83 لاکھ روپے ہے، ہیلتھ آفس کیلئے 13 کروڑ 56 لاکھ روپے کے 60 لاکھ دستانے خریدے گئے جب کہ دستانوں کی خریداری کیلئے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے ادائیگیاں کیں۔دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈی ایچ او کے اسٹور کیپر نے دستانوں سے متعلق واضح طور پر لاعملی کا اظہار کیا، اسٹورکیپرکے مطابق دستانوں کا کوئی اسٹاک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو موصول نہیں ہوا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کیلئے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کے دستانے خریدے گئے۔دستاویزات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کے 30 لاکھ دستانے بھی غائب ہیں، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شمالی وزیرستان کیلئے 43 کروڑ 48 لاکھ روپے کے دستانے خریدے گئے، اس کے علاوہ ڈی ایچ او شمالی وزیرستان کیلئے خریدے گئے ایک کروڑ 90 لاکھ دستانے بھی غائب ہیں۔اسی حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ کا کہنا تھا کہ دستانوں کے اسکینڈل میں ملوث افراد سے رعایت نہیں برتی جائے گی، نگران حکومت میں جو کرپشن ہوئی ہے، سب سامنے لا رہے ہیں، نگران حکومت میں اور بھی بہت کچھ ہوا، عوام کو بتائیں گے
Related Posts
ایس سی او اجلاس: بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے
- Admin
- October 15, 2024
- 0
بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے جہاں نور خان ائیر بیس پر 3 بجکر 26 منٹ پر […]
بلوچستان میں تین سے ڈیوٹی سے غیر حاضر 114 اساتذہ نوکری سے برطرف
- Admin
- September 17, 2024
- 0
محکمہ تعلیم کے مطابق 2021 سے غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے تحت114 غیر حاضر اساتذہ کو ملازمت سے برطرف کردیا […]
اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں مظاہرے، تل ابیب میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئی
- Admin
- August 11, 2024
- 0
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینی پرچم اٹھائے مظاہرین نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ادھر سوئیڈن میں بھی فلسطین کی حمایت میں ریلی نکالی […]