پیرس اولمپکس میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل کی واحد امید ارشد ندیم نے نیا ریکارڈ بنا لیا

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کا فائنل جاری ہے، پوری قوم کی نظریں ارشد ندیم پر ہیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپک میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید ہیں۔خیال رہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ  8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔آج ٹھیک 32 سال بعد پاکستان کو پھر سے امید ہو چلی ہے کہ  جیولین تھرو میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل حاصل کرسکتے ہیں۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کےکیشور ن نے پہلی تھرو 86.16 کی کردی جب کہ  پاکستان کے ارشد ندیم پہلی تھرو نہ کرسکے۔ جرمنی کے جیولین ویبر بھی پہلی تھرو نہ کرسکے۔فن لینڈ کے لاسی نے 78.81 کی پہلی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔فن لینڈ کے اولیور ہیلینڈر نے پہلی تھرو 80.92 کی کردی۔
جمہوریہ چیک کے جیکب ویلیج نے دوسری تھرو 84.52 کی کردی۔ان کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کرکے  نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90 اعشاریہ 57 میٹر کا تھا جو کہ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔
 جرمنی کے جیولین ویبر نے اپنی دوسری تھرو 87.33 کی کردی۔  بھارت کے نیرج چوپڑا نے اپنی دوسری تھرو 89.45 کی کردی۔پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں  فن لینڈ کے ایٹیلاٹو نے دوسرے راوؤنڈ کی پہلی تھرو 82.02 میٹر کی۔ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹیباگو کے کیشور ن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 78.96 میٹر کی۔ کینیا کے جیولیس یگو نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 84.90 میٹر کی۔گرینیڈا کے اینڈرسن نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو 88.54 میٹر کی۔ بھارت کے نیرج چوپڑا نے دوسرے راؤنڈ کی پہلی تھرو ضائع ہوگئی۔پاکستان کے ارشد ندیم نے دوسرے راؤنڈ میں پہلی تھرو 79.40 میٹر کی۔

Leave a Reply