سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں جب کہ غیرذمہ دار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول میکنزم کی نگرانی کریں جب کہ گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ اتوار بازاروں میں شہریوں کےلیے سہولت پیدا کر رہے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہو جب کہ تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ مانیٹر کررہے ہیں
Related Posts
اسلام آباد ائیر پورٹ کی آوٹ سورسنگ، ترکیہ کی کمپنی کی بولی منظور
- Admin
- October 8, 2024
- 0
ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے عمل کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی اور اس متعلق […]
پختونخوا کابینہ کا کے پی ہاوس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ آئی جی کیخلاف درج کرانے کا فیصلہ
- Admin
- November 7, 2024
- 0
خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ آئی جی اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کے خلاف درج کرنےکا […]
وزیر اعلی کے پی کے ساری لائنز کراس کر رہے ہیں، وزیر داخلہ نے سخت کارروائی کی وارننگ دے دی
- Admin
- October 5, 2024
- 0
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی قافلے سے پولیس اہلکاروں پر مسلسل […]