سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل سے چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے ملاقات کی جس دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کےلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ نااہل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے فوری اختیارات واپس لیے جائیں جب کہ غیرذمہ دار پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے خلاف پیڈا کے تحت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انتظامی افسران خود فیلڈ میں نکلیں اور پرائس کنٹرول میکنزم کی نگرانی کریں جب کہ گندم کی دیگر صوبوں میں ترسیل کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے۔ چیئرپرسن پرائس کنٹرول ٹاسک فورس سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ اتوار بازاروں میں شہریوں کےلیے سہولت پیدا کر رہے ہیں تاکہ اعتماد بحال ہو جب کہ تمام بڑے شہروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کوالٹی کو روزانہ مانیٹر کررہے ہیں
Related Posts
عوام دو گھنٹے کی لوڈشیدنگ برداشت کر لے تو 50 ارب کی بچت کی جا سکتی ہے، وزیر توانائی کی انوکھی منطق
- Admin
- August 20, 2024
- 0
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم خطے میں سب سے زیادہ […]
عمران خان نے گلے لگایا، پارٹی سے تمام اختلافات ختم ہو گئے ہیں، شیر افضل مروت
- Admin
- August 17, 2024
- 0
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ آج 3 ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات […]
بد عنوانی اور بیڈ گورننس ، پی ٹی آئی پختونخوا میں اختلافات سامنے آنے لگے
- Admin
- August 9, 2024
- 0
پارٹی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف سابق و موجودہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل گروپ متحرک ہو گیا ہے۔پی ٹی […]