برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق حیفہ شہر میں عارضی طور پر ایک بہت بڑا زیرزمین اسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں سیکڑوں کی تعداد میں مریضوں کے بیڈز لگائے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اسپتال جس جگہ بنایا گیا ہے وہ ایک پارکنگ پلازہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے جسے 2006 میں اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جنگ کے دوران اسرائیل کے رمبام میڈیکل سینٹر نے بنایا تھا۔بی بی سی کے مطابق اسپتال میں 2 ہزار افراد کےلیے بیڈز کی سہولت موجود ہے اور اسپتال میں ضرورت کی تمام اشیاء اور میڈیل آلات کا ذخیرہ رکھا گیا ہے لیکن اس وقت اسپتال میں کوئی مریض زیر علاج نہیں۔ خبر کے مطابق ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ممکنہ حملے کے بعد زخمی ہونے والوں اور دیگر اسپتالوں میں زیر علاج افراد کو یہاں منتقل کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حماس سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ایران اور اس کے اتحادی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کررکھا ہے
Related Posts
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی
- Admin
- July 14, 2024
- 0
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ […]
صدارتی انتخابات: کروڑوں امریکیوں نے 2 دن قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا
- Admin
- November 3, 2024
- 0
برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکا میں 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اب تک7 کروڑ 50 لاکھ (75 ملین) […]
حزب اللہ نے اسرائیل پر حملے تیز کر دئے، میزائل حملوں میں صیہونی فوجیوں کی ہلاکتیں
- Admin
- October 15, 2024
- 0
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کی طرف میزائل حملے کیے جس سے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں […]