سی ای او ہیلتھ ملتان ہنی ٹریپ کا شکار، ملزمہ نے نازیبا ویڈیوز کے بدلے 50 لاکھ مانگ لئے

پولیس نے تھانہ نیوملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرفیصل قیصرانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ مدعی ڈاکٹر قیصرانی کے مطابق 20 جولائی کو امبرنامی خاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی، امبر اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی میں بیٹھ گئی۔انہوں نے بتایاکہ ملزمان نے بوتل پینے کیلئے دی جس کو پی کر بے ہوش ہوگیا، 3 گھنٹے بعد ہوش آنے پرگاڑی سمیت حسن آباد پر موجود تھا اور گاڑی سے 90 ہزار روپے، 40 ہزار کی عینک، گھڑی اور شناختی کارڈ غائب تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے سی ای او ہیلتھ سے نازیبا تصاویر کے عوض 50 لاکھ روپےطلب کرلیے اور ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو 5 لاکھ روپے بھتا وصول کیا۔پولیس کے مطابق ملزمان میں پلوشہ عرف امبر، محمد آصف، مظہر عباس اور محمد سجاد سمیت 6 ملزمان شامل ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے

Leave a Reply