ریلوے پریم یونین نے حکومت کی طرف سے منافع بخش ٹرینوں کی نجکاری کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کا اعلان کردیا۔مرکزی چیئرمین ضیاء الدین انصاری نے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 23جولائی کولاہور میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ریلوے پریم یونین کے چیئرمین ضیاء الدین انصاری، صدرشیخ محمدانور، سیکرٹری جنرل خیرمحمدتونیو،چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری نے کہاہے کہ 30 جون تک مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے نے 88 ارب سے زائد ریکارڈ آمدن حاصل کی ہے جو پچھلے مالی سال سے 40 فیصد زائدآمدن ہے۔ ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب آمدن کا ٹارگٹ ملا تھا۔ اتنے منافع بخش ادارے کی نجکاری ملک کی سالمیت کے خلاف سازش ہے۔راہنماؤں نے کہاکہ پاکستان کے سب سے بڑے رفاعی و فلاحی ادارے کی نجکاری ملک و قوم سے غداری کے مترادف ہے، کسی مائی کے لال کو ریلوے کی نجکاری کی اجازت نہیں دیں گے،ایک لاکھ ریلوے ملازمین اورپچیس کروڑعوام کی سستی سواری کی نجکاری کرکے عوام کو ذہنی اذیت سے دو چار کیا جارہا ہے ملازمین ریلوے کو بچانے کے لیئے اپنا خون بہا دیں گے مگر کسی کو بھی نج کاری کے نام پر ریلوے کی لوٹ مار کی اجازت نہیں دیں گے۔
Related Posts
مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آ گیا
- Admin
- July 12, 2024
- 0
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجز بینچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ […]
وزیر اعظم کی پی ٹی آئی کو پھر مذاکرات کی دعوت، کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی آفر
- Admin
- January 30, 2025
- 0
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کھلے دل کے ساتھ پی ٹی آئی کی ساتھ مذاکرات میں بیٹھے […]
لیسکو میں کروڑوں روپے اوور بلنگ کی انکوائری مکمل، چیف ایگزیکٹو سمیت 3 افسران ذمہ دار قرار
- Admin
- January 6, 2025
- 0
گزشتہ دنوں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی انتظامیہ کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے معاملے کا نوٹس […]