آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے ، خواجہ آصف

برطانوی  نشریاتی ادارے کودئے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ماضی میں کیے جانے والے فوجی آپریشنز کے بعد ملک میں دہشت گردی دوبارہ بڑھنے کی توقع نہیں تھی ۔ آپریشن عزم استحکام فوج کی نہیں ہماری ضرورت ہے۔ یہ حکومت کی بھی ذمہ داری ہے اور یہ ذمہ داری لینی بھی چاہئیے ہے۔خواجہ آصف نے مزید  کہا  کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کے لیے نئے جذبے اور شدت کے ساتھ آپریشن کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے واقعات میں گذشتہ ایک سال میں جو شدت آئی اس کے بعد نئی صف آرائی کی ضرورت تھی ۔ اس بار آپریشن سے کوئی نقل مکانی نہیں ہوگی بلکہ آپریشن انٹیلیجنس کی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

Leave a Reply