ایک بیان میں شیرافضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری پر فرمائشی کیس بنے اور وہ وی آئی پی جیلوں میں رہے جہاں ان کی سیٹنگ تھی، فواد بن بلائے مہمان اور پرائی شادی میں عبداللہ دیوانے کی طرح ہمارےخلاف بول پڑے، لگتا ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا ٹاسک بیرون ملک کچھ صحافیوں کو بھی ملا ہے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ رجیم چینج آپریشن میں فواد کا کردارمشکوک تھا اور وہ قمر باجوہ سے ملے ہوئے تھے، فواد کہہ رہا ہے عمران خان کے کہنے پر علیم یا ترین گروپ میں گیا جو جھوٹ ہے