ایبٹ آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اگلی دفعہ ہم پرامن والی بات نہیں کریں گے، ہم نکلیں گے اور امن کے نعرے کے بغیر نکلیں گے، دکھائیں گےکس میں کتنا دم ہے،کس میں کتنی جوان مردی ہے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ہم فسطائیت اور فرعونیت کا مقابلہ کر رہے ہیں، فسطائیت نے پاکستان کےآئین، قانون، اخلاقیات اور انسانیت کو روندا ہوا ہے، وقتی طاقت اور اختیار سے نظریے، حقیقی آزادی اور جنون کو دبانے والے فرعون کا انجام پڑھ لیں۔ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف، عطاء تارڑ اور دیگر لوگ نہتے لوگوں پرگولیاں برسانےکا دفاع کر رہے ہیں، کبھی کہتے ہیں کوئی شہید نہیں ہوا،کوئی گولی نہیں چلی،کبھی کہتے ہیں کوئی زخمی نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ریاست کو ماں کا درجہ دیا گیا ہے لیکن ریاست قاتل بن کر اپنے لوگوں کوبغاوت پر مجبور کر رہی ہے
Related Posts
صدر مملکت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس پر دستخط کر دئے
- Admin
- September 20, 2024
- 0
صدر مملکت کے دستخط کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس جاری کر دیا گیا ہے۔پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے سیکشن 2 کی ذیلی شق ایک […]
پی ٹی آئی میں اختلافات، لندن احتجاج میں شہریار آفریدی کو تقریر نہیں کرنے دی گئی
- Admin
- November 4, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کے لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے میں پارٹی میں اختلافات سامنےآگئے۔پی ٹی آئی کی جانب سے برطانوی […]
عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دیدیا
- Admin
- September 12, 2024
- 0
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو […]