سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آ ئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی وکلا نے دلائل دیے۔سماعت کے دوران وکلا صفائی نے 23 اے ٹی اے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی اور فریقین کل وکلا صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے۔بعد ازاں عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کرتے ہوئے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی
Related Posts
شام: باغیوں نے ایک اور اہم شہر کا قبضہ حاصل کر لیا، دمشق سے 100 کلو میٹر دور پہنچ گئے
- Admin
- December 7, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام میں باغیوں کی دارالحکومت دمشق کی جانب پیش قدمی جاری ہے اور باغی بشار الاسد کی فوج کو مسلسل […]
توشہ خانہ کیس میں گرفتار بشری بی بی 9 ماہ بعد جیل سے رہا
- Admin
- October 24, 2024
- 0
توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے تھے۔ بشریٰ بی […]
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیش گوئی کر دی
- Admin
- October 19, 2024
- 0
ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل5 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکا تخمینہ لگا یا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے […]