پرسوں رات پارلیمنٹ ہاؤس سے ہونے والی گرفتاریوں کے تناظر میں آج ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ایاز صادق کا کہنا تھا پارلیمنٹ ہاؤس میں جو واقعہ ہوا اس پر اپنے ضمیر کے مطابق آئینی دائرے میں رہتے ہوئے ایکشن لیا، سارجنٹ ایٹ آرمز جس کی ذمہ داری ہوتی ہے پارلیمنٹ کی سکیورٹی کی اسے اور اس کے ساتھ جو لوگ تھے انہیں معطل کیا۔ایاز صادق کا کہنا تھا جو واقعہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کریں گے، آج کمیٹی بنا دیتے ہیں تاکہ آج سے ہی کام شروع ہو جائے، بیرسٹر گوہر، آپ اجلاس ملتوی ہونے کے بعد میرے پاس آجائیے گا، آپ اپنے دوستوں کو بتاکر آئیےگا کہ آپ کوئی سازش کرنے نہیں آرہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین اسمبلی کو چارٹر آف پارلیمنٹ کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ ہماری قیادت بیٹھے یا نہ بیٹھےکیا ہم پارلیمنٹیرینز میثاق پارلیمنٹ پر سائن نہیں کر سکتے، کیا ہم پارلیمنٹ کے تقدس کی خاطر اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے، کیا ہم بہتری کی طرف نہیں جا سکتے۔ان کا کہنا تھا ہم لوگوں کے حقوق کی بات کریں، میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ اپوزیشن نے جو باہر بات کرنی ہے وہ ایوان میں کرے لیکن آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کرے تو بھلا کس کو اعتراض ہو سکتا ہے۔
Related Posts
بجلی صارفین پر 8 ارب 71 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست جمع
- Admin
- November 6, 2024
- 0
اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی ایک اور درخواست نیپرا میں جمع کروادی گئی جس سے صارفین پر اربوں روپے کا بوجھ پڑے […]
حزب اللہ سے جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن سمیت 6 اہلکار ہلاک
- Admin
- November 14, 2024
- 0
بیروت: لبنان میں حزب اللہ کےساتھ جاری لڑائی میں گزشتہ روز مزید 6 اسرائیلی فوجی مارے گئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز […]
حکومت کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں تو نہ ہو ہمیں بھی 100 مرتبہ دلچسپی نہیں، بیرسٹر سیف
- Admin
- January 8, 2025
- 0
بیرسٹر سیف کا کہنا ہےکہ اگر حکومت بات کرنا چاہےگی توکریں گے، اگرلڑنا چاہےگی تو لڑیں گے، ہم نے مذاکرات میں حصہ لیا، انہوں نے ہی […]