کراچی پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 23 لاکھ روپے برآمد

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے جرائم آرگنائز کرائم کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس نے نارتھ ناظم آباد تھانے کی حدود واحد کالونی کھنڈو گوٹھ میں منشیات کے ایک اڈے پر چھاپا ماراجہاں سے 23 لاکھ 35 ہزار روپے نقد اور منشیات برآمد کرلی تاہم اس دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔پولیس کا کہنا ہےکہ رات گئے ریلوے پھاٹک کے قریب اڈے پر چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے تاہم عملے کو 86 گرام منشیات، 23 لاکھ 35 ہزار روپے کیش اور موبائل فون وغیرہ ملے۔پولیس کے مطابق چھاپے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں سخی الرحمان نامی ملزم کو مفرور ظاہر کیا گیا ہے

Leave a Reply