پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن خرم کی تباہ کن باولنگ نے بنگال ٹائیگرز کو پریشان کر دیا، 193 رنز پر 8 کھلاڑی آوٹ

تیسرے دن کا آغاز بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا،  لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا، اور شکیب الحسن بھی دو رنز پر شہزاد کا شکار بنے۔پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی جب کہ مشفق الرحیم کو بھی میر حمزہ نے تین رنز پر آؤٹ کیا۔
بعدازاں خرم شہزاد نے مہدی حسن اور تسکین احمد کو پویلین لوٹایا۔اس وقت بنگال ٹیم کے 193 رنز پر آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہیں

Leave a Reply