گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی صوابی میں پی پی رہنما بلال شیرپاؤ کی رہائش گاہ پر اُن کے چچا کے انتقال پر تعزیت کےلیے پہنچے جہاں نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی حکومت سے این آر او مانگ رہے ہیں لیکن حکومت انہیں این آر او نہیں دے گی، عدالتوں نے ہی ان کے مقدمات کا فیصلہ کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت ہے کہ اسد قیصر ہر دوسرے دن ان کے در پر حاضر ہوتے ہیں اور مولانا فضل الرحمان بھی مشکلات میں ہیں، انہوں نے بھی تو یہودیوں کو مسلمان کرنا ہے۔عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گورنر پختونخوا کا کہنا تھا پیپلزپارٹی عدم اعتماد میں پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں دے گی، ہمارا مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد مضبوط ہے۔
Related Posts
پی ٹی آئی کے احتجاج غیر منظم، احتجاج کیلئے کوئی پالیسی ہی نہیں، شیر افضل مروت
- Admin
- October 27, 2024
- 0
رکن قومی اسمبلی و رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں […]
مارگلہ ہلز کیس: سیکرٹری کابینہ نے بھائی کو بچانے کیلئے الزام وزیر اعظم پر دھر دیا
- Admin
- August 15, 2024
- 0
مارگلہ ہلزنیشنل پارک میں کمرشل سرگرمیوں اور ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ نے کی جہاں سیکرٹری کابینہ […]
بنگلہ دیش میں طلبہ اور انصار فورس کے جوانوں میں تصادم، متعدد زخمی
- Admin
- August 26, 2024
- 0
بنگلادیشی میڈیا کی خبر کے مطابق طلبہ اور انصار فورس میں تصادم اتوار کی رات 9 بجے شروع ہوا جو ایک گھنٹے تک جاری رہا […]