سابق بھارتی کرکٹرز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی جیت کی خوشی میں ایک ویڈیو بنائی جس کے بعد ان پر کے خلاف مقدمے کے لیے شکایت درج کرائی گئی ہے۔سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے علاوہ یووراج سنگھ، سریش رائنا اور گورکیرت مان جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم بیڈ نیوز کے مقبول گانے توبہ توبہ پر لنگڑاتے ہوئے چلنے کی اداکاری کر رہے ہیں۔ہربھجن سنگھ نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکار وکی کوشل اور گلوکار کرن آوجلہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ لیجنڈز کرکٹ کے 15 دنوں میں باڈی کی توبہ توبہ ہوگئی ہے، جسم کا انگ انگ دُکھ رہا ہے۔ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی کرکٹرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستانی کھلاڑیوں کی تضحیک کرنے کے ساتھ ساتھ معذور افراد کا مذاق اڑانے کا الزام لگایا۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹرز پاکستان کے سینئر کھلاڑی جو لیجنڈز لیگ کا حصہ تھے، ان کا مذاق اڑارہے ہیں جب کہ کچھ نے کہا یہ معذور افراد کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔
Related Posts
پیرس اولمپکس کے پہلے فٹ بال میچ میں شدید ہنگامہ آرائی، اسٹیڈیم خالی کروانا پڑ گیا
- Admin
- July 25, 2024
- 0
پیرس اولمپکس کے پہلے فٹبال میچ میں ارجنٹینا اور مراکش کے درمیان ہنگامہ آرائی ہوگئی جس کے بعد اسٹیڈیم کو تماشائیوں سے خالی کراکے میچ […]
فیصل آباد میں ہونے والا ون ڈے کپ خوش آئند ہے، رضوان اور شاداب بہتر کارکردگی کیلئے پر عزم
- Admin
- September 10, 2024
- 0
چیمپئنز ون ڈے کپ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز […]
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پہلی اننگز کیلئے بیٹنگ جاری، بنگلہ دیش کیخلاف 200 رنز مکمل
- Admin
- August 31, 2024
- 0
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس […]