صومالیہ میں جیل سے فرار ہونے کی کوشش میں 5 قیدی مارے گئے، 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کا واقعہ صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو کی جیل میں پیش آیا جہاں مسلح قیدیوں کی فرار ہونے کی کوشش کے دوران  سکیورٹی فورسز اور قیدیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں 5 قیدی اور 3 سکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق قیدیوں اور فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں دونوں اطراف کے 21 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں اکثریت قیدیوں کی ہے جبکہ فرار ہونے والے قیدیوں کا تعلق ایک دہشتگرد تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ قیدیوں کی حفاظت پر مامور افسر کے مطابق واقعے میں کوئی بھی قیدی فرار نہیں ہوا، معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیل میں تعینات 2 سکیورٹی اہلکاروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ جیل میں بندوقیں اور گرینیڈ اسمگل ہوکر آتے ہیں اور اسی اسلحے کی مدد سے قیدیوں نے حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی

Leave a Reply