کراچی میں آج تیز ہواوں کے ساتھ برکھا برسنے کا امکان

کراچی میں آج تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ آج شام یا رات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے اور سمندری ہوائیں 27 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں

Leave a Reply