ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل اور مکالموں کا علم ہے، بیرسٹرگوہرنےکہا براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پربات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چلا کرتے لہٰذا اب چھوٹے چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں، اگر وہ دروازہ کھل گیا ہے جس کے لیے سال سے کوشاں تھے تو یہ کوشش چھوڑ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور علیمہ خان بھی آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں
Related Posts
کراچی: آرمی چیف نے تاجروں کو آئی ایس ایف سی کے ساتھ ملکر کام کرنے کی دعوت دیدی
- Admin
- September 28, 2024
- 0
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ کراچی میں تاجروں سے ملاقات کی جس دوران معیشت سے متعلق اہم امور زیر بحث آئے۔آرمی چیف نے […]
پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط
- Admin
- November 18, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میں پارٹی ٹکٹ اور عہدہ احتجاج میں فعال کردار ادا کرنے سے مشروط کر دیا گیا ہے، بشریٰ بی […]
اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دے دیا
- Admin
- January 6, 2025
- 0
ہائیکورٹ نے تفصیلی فیصلے میں سابق وزیراعظم پاکستان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کو مزید انکوائری کا کیس قرار دے دیا۔ جسٹس میاں گل […]