دو دو تین تین دروازوں سے بیک وقت مذاکرات نہیں چلا کرتے، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی کو مشورہ

ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مجھے بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تفصیل اور مکالموں کا علم ہے، بیرسٹرگوہرنےکہا براہ راست اعلیٰ ترین فوجی سطح پربات شروع ہوگئی ہے جو اطمینان بخش ہے، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیک ڈور پراسیس بھی چلے گا اور فرنٹ ڈور پراسیس بھی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ دو دو تین تین دروازوں سے مذاکرات بیک وقت نہیں چلا کرتے لہٰذا اب چھوٹے چھوٹے دروازوں، کھڑکیوں اور روشن دانوں میں جھانکنے کا کوئی فائدہ نہیں، اگر وہ دروازہ کھل گیا ہے جس کے لیے سال سے کوشاں تھے تو یہ کوشش چھوڑ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور علیمہ خان بھی آرمی چیف سے بیرسٹرگوہر کی ملاقات کو خوش آئند قرار دے رہی ہیں

Leave a Reply