وائرس 14 سال اور اس سے کم عمر کی عمر کے بچوں میں پھیل رہا ہے لیکن یہ واضح نہیں کہ اس سے بیمار ہونے والوں کو کتنا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔اب اس وائرس کے حوالے سے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کا بیان سامنے آیا ہے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق چین میں پھیلنے والا ایچ یم پی وائرس 2 دہائیوں سے پاکستان میں موجود ہے۔بیان میں بتایا گیا کہ ایچ ایم پی وی کی پاکستان میں پہلی دفعہ تشخیص 2001 میں ہوئی تھی۔بیان کے مطابق 2015 میں اس وائرس کے پمز اسلام آباد میں 21 کیس سامنے آئے تھے۔این آئی ایچ حکام نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت نے فی الحال ایچ ایم پی وی کے حوالے سے کوئی ایڈوائزری جاری نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ چین میں ایچ ایم پی وی کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس 7 جنوری کو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت موسمی انفلوئنزا خاص طور پر انفلوئنزا اے اور بی کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔دوسری جانب طبی ماہرین کا بھی کہنا تھا کہ ایچ ایم پی وی کے کیسز اکثر اوقات سامنے آتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وائرس پہلی بار 2000 میں سامنے آیا تھا اور بیماری کی شدت میں اب تک کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔امریکا میں ہر سال 5 سال سے کم عمر 20ہزار بچے اس وائرس سے متاثر ہوتے ہیں اور وہاں وائرس سے بچاؤ کیلئے کورونا والی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
Related Posts
عمران خان اور علی امین لانگ مارچ ، توڑ پھوڑ کیس میں بری
- Admin
- October 19, 2024
- 0
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں ریلیف مل گیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی […]
سینیٹ : پی ٹی آئی جلسے سے دو دن قبل پر امن اجتماع اور امن و عامہ کا بل کثرت رائے سے منظور
- Admin
- September 5, 2024
- 0
سینیٹ میں پُرامن اجتماع اور امن و عامہ بل کی کثرت رائے سے منطوری پر پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج کیا۔(ن) لیگ کے سینیٹر […]
افغانستان کی صورتحال جنگجو گروپوں کیلئے سازگار بنی ہوئی ہے، سعودی وزیر خارجہ کا یو این میں خطاب
- Admin
- September 29, 2024
- 0
یواین جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کویکسر […]