عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ ہمارا بھائی ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے، بیک ڈور ڈیل کرناہوتی تو کرچکے ہوتے، پہلے دن سے ڈیل کی آفرز آرہی ہیں لیکن براہ راست کسی نے رابطہ نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ رول آف لا کی بات کی ہے، ڈیڑھ سال جیل میں رکھ کر اب کیا ہاؤس اریسٹ رکھیں گے؟ بانی پی ٹی آئی کو یہ بھی کہا گیا چپ رہو منہ نہ کھولو۔ انہوں نے کہا کہ بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر آئی تھی اور علی امین گنڈاپور لےکر آئے تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاؤس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لے کر آئے تھے؟ اس پر ان کا کہناتھا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لے کر آئے تھے۔علیمہ خان کا کہنا تھاکہ میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے صرف 2 مطالبات سامنے رکھے ہیں، وہ 2 سال سے کہہ رہےہیں 9مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں؟انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کسی سینیئرجج کے نیچے بنائیں جو سب کو قابل قبول ہو، ن لیگ کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں جو ہمیں آرڈر آئے گا ہم وہی کریں گے، رول آف لا اور جمہوریت کے اندر جوڈیشل کمیشن ہی بنتے ہیں۔عمران خان کی بہن نے مزید کہا کہ مذاکرات چلانے ہیں تو چلائیں، روکا کس نے ہے؟ جیل کے اندر ملاقاتیں کرانے کیلئے صبح 7 بجے دروازے کھلتے ہیں، اب کیوں نہیں مذاکراتی کمیٹی کو ملنے نہیں دے رہے، فیصلہ تو بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے ،کمیٹی ملے گی تو کوئی بات ہوگی جو لوگ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں شامل ہیں انہوں نے تو ہمارامینڈیٹ چرایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا پہلے یہ سنجیدگی دکھائیں پھر دیگر مطالبات پر بات ہوگی
Related Posts
نئے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان جلد کیا جائے، جسٹس منصور علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں، عمران خان
- Admin
- September 25, 2024
- 0
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ […]
ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی: میچ کے دوران زخمی ہونیوالے کھلاڑی ابوبکر تاحال علاج کے منتظر
- Admin
- October 1, 2024
- 0
پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان ابو بکر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے دوران بھارت کے خلاف لیگ میچ میں گھٹنے کی شدید انجری کا […]
ملک بھر میں یوم عاشور کے جلوس اور مجالس جاری، سکیورٹی کے سخت انتظامات
- Admin
- July 17, 2024
- 0
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انکے اصحاب کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن پر ملک کے مختلف شہروں میں […]