سرکاری ذرائع کا کہنا ہے امن کمیٹیوں کی گارنٹی کے باوجود فائرنگ کا ہونا تشویشناک ہے، صبح 10 بج کر35 منٹ پر قافلہ روانہ ہونے سے قبل مذاکراتی ٹیم سڑک کھلوانےکیلئے مذاکرات کر رہی تھی کہ اسی دوران تقریباً 40 سے 50 مسلح شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود اور سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کی، حملے میں ڈپٹی کمشنر، پولیس کے 3 اور ایف سی کے 2 اہلکار زخمی ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ ان عناصر کے خلاف متحد نہ ہوئے تو نقصان ان کا اپنا ہو گا، عوام چھپے امن دشمنوں کو پہچانیں اور ان کے خلاف کھڑے ہوں، ایسی کارروائیاں جاری رہیں تو ادارے پوری قوت سے حرکت میں آکر ایکشن لیں گے۔سرکاری ذرائع کے مطابق امن معاہدے کے تحت آج ادویات، اشیائے خورد و نوش پر مشتمل پہلا قافلہ کرم کیلئے روانہ ہونا تھا، امن معاہدے کی ضمانت امن کمیٹیوں نے دی تھی، کمیٹیوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ امن خراب کرنےکی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملےنے نہ صرف قافلےکو روک دیا بلکہ عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے
Related Posts
پی ٹی آئی والے لاشیں اور تصادم چاہتے ہیں اسلئے یہ ڈی چوک آئیں گے، فیصل واوڈا
- Admin
- October 3, 2024
- 0
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، […]
تیاری پوری ہے اسرائیل ایران پر حملے کی غلطی کا خمیازہ بھگتے گا، ایران کی وارننگ
- Admin
- October 14, 2024
- 0
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ دفاع کے لیے اب ہماری کوئی سرخ لکیریں نہیں ہیں، جنگ نہیں امن چاہتے ہیں لیکن جنگ کے لیے […]
عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی صحافیوں سے متعلق گفتگو کو نامناسب قرار دیدیا
- Admin
- September 12, 2024
- 0
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا علی امین گنڈاپور کو صحافیوں کے بارے میں ایسی گفتگو […]