پشاور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی سیاسی اور امن وامان کی صورتحال پرجرگہ بلانے پرغورکررہے ہیں جس میں احتجاج سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔مذاکرات سے متعلق سوال پر سابق اسپیکر نے کہا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو ہم بات کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک انصٓف کے جرگے میں اپوزیشن پارٹیوں کے رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کوبلایاجائےگا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مزاکرات سے متعلق قیاس آرائیاں کافی دنوں سے جاری ہیں، اس حوالے سے کچھ ملاقاتوں کی خبریں بھی گزشتہ دنوں سامنے آئیں مگر اب تک دونوں جانب سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا ہے
Related Posts
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی
- Admin
- July 14, 2024
- 0
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوگئے تاہم ان کی جان محفوظ رہی جبکہ حملہ آور مارا گیا، واقعہ […]
بھارت: جنسی زیادتی کیسز میں اضافہ، کچرا چننے والی خاتون سے مصروف شاہراہ پر زیادتی، شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی
- Admin
- September 6, 2024
- 0
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اجن کی ایک مصروف ترین انٹر شیکشن کوئل پھاٹک […]
انٹرنیٹ بند کرنے کا شوق نہیں، ڈیٹا لیک اور سائبر حملوں سے ملک کو بچانا ہے، شیزا فاطمہ خواجہ
- Admin
- December 18, 2024
- 0
وزیر مملکت شزا فاطمہ خواجہ کا انٹرنیٹ کی بندش اور رفتار کے حوالے سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا آئی ٹی […]