کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے کراچی کیمپس کے افتتاح کے موقع پر تقریب کے شرکاء سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی کی ترقی کے لیے کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا، کراچی کے بلدیاتی اختیارات ایک دھوکہ ہیں، کراچی میں جو بلدیاتی انتخابات کروائے گئے وہ انتخابات نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سازش تھی جس میں جماعت اسلامی بھی برابر سے شریک رہی اسی لیے ہم نے اس کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے نمائندے نہیں ہیں، ان کی اپنی سوچ اور ہماری اپنی سوچ ہے، ہمارا حکومتوں کے ساتھ رہنے اور حکومتوں سے نکلنے کا تجربہ کچھ اچھا نہیں رہا اسی لیے ہم جلد سے جلد اُن تمام جامعات کے کیمپس کراچی میں کھولنا چاہتے ہیں جو کراچی میں موجود نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کراچی کے تاجر پورے پاکستان کو چلاتے ہیں اسی طرح کراچی کے تعلیمی اداروں کو بھی ان کی شراکت کی ضرورت ہے کیوں کہ یہیں سے کراچی اور پاکستان کا مستقبل نکلتا ہے۔
Related Posts
فواد چوہدری کا سب کچھ یہاں ہے واپس کیوں نہیں آئیں گے؟؟ جسٹس عامر فاروق
- admin
- July 5, 2024
- 0
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی […]
ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن، عوام اب پی ٹی آئی کے جھوٹے نعروں میں نہیں آئے گی، عون چوہدری
- Admin
- November 17, 2024
- 0
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر جلاؤ گھیراؤ کی فضا قائم کرکے عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے […]
لبنان: پیجر دھماکوں میں ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 20 سے زائد ہو گئی
- Admin
- September 19, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوائسز میں دھماکوں کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ روز اچانک لبنان کے مختلف علاقوں میں واکی ٹاکی یا ریڈیو ڈیوائسز […]