دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف کو حسن ابدال جانے اور ڈی چوک کی طرف مارچ نہ کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر بھی فراہم کیا گیا لیکن جب وہ حسن ابدال پہنچے تو مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھ چکا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی پی ٹی آئی رہنماؤں سے رابطے میں رہے، محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور اور عمرایوب سے بھی بات کی لیکن وہ بھی بے بس نظر آئے۔ذرائع کا بتانا ہےکہ احتجاجی مارچ پر بشریٰ بی بی کا مکمل کنٹرول تھا، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بشریٰ بی بی کے پشاور سے مارچ میں شریک ہونے کے حق میں نہیں تھے۔باخبر ذرائع کہتے ہیں کہ ڈی چوک جانے کے معاملے پر بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بحث بھی ہوئی
Related Posts
سپریم کورٹ میں مقدمات کا اندراج اور کیس نمٹائے جانے کی تفصیلات جاری
- Admin
- October 30, 2024
- 0
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ مقدمات نمٹائےجانے کی تفصیلات شامل ہیں۔ ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق 29 اکتوبر […]
حکومت کو وارننگ ہے بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورا ملک بند کر دیں گے، علی امین گنڈا پور
- Admin
- October 29, 2024
- 0
ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کبھی بانی پی ٹی آئی کی بجلی بند کردی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں […]
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کا فیصلہ
- Admin
- November 5, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں آئینی بینچ کی تشکیل کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس ہوا۔جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف […]