خیبر پختونخوا کابینہ نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ آئی جی اسلام آباد سمیت 600 اہلکاروں کے خلاف درج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقدمے میں توڑ پھوڑ، چوری، دہشت گردی اور دیگر دفعات لگائی جائیں گی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پیش نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کے پی ہاؤس اسلام آباد پر چھاپے کے دوران توڑ پھوڑ سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا، وزیراعلیٰ کےپی اور اراکین اسمبلی کی قیمتی اشیاء بھی غائب ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے کے پی ہاؤس پر علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا تاہم علی امین گنڈا پور پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی کے پی ہاؤس سے نکل گئے تھے
Related Posts
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی پیش گوئی کر دی
- Admin
- October 19, 2024
- 0
ایک رپورٹ میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں مسلسل5 سال اوسط مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں رہنےکا تخمینہ لگا یا ہے اور عالمی مالیاتی ادارے […]
فیض حمید عہدے پر بیٹھ کر مخصوص سیاسی جماعت کو اوپر لا رہے تھے، سکیورٹی حکام
- Admin
- September 19, 2024
- 0
سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فوج کے لیے تمام سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں، فوج آئین کی وفادار ہوتی ہے، اس کی کوئی سیاسی […]
نئی حکومت آنے کے بعد پاکستان اور چین کے باہمی روابط میں اضافہ ہوا، چینی سفیر
- Admin
- October 26, 2024
- 0
جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چینی وزیراعظم نے اپنے دورے کے دوران صدر وزیراعظم ،ا سپیکر، چیئرمین سینیٹ ، آرمی چیف اور دیگر سکیورٹی […]