لاہور میں تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ انسانی ہے اور اسموگ کے معاملے پر پاک بھارت ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدام نہیں کرتے ہم اسموگ سے نہیں لڑ سکتے۔انہوں نے کہا کہ سوچ رہی ہوں اسموگ کے معاملے پر بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھوں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے دیوالی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباددیتے ہوئے اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی، کسی نے انہیں تکلیف پہنچانے کی کوشش کی تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوگی، اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیں، ان کا تحفظ اور احترام حکومت کی ذمہ داری ہے، کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں۔مریم نواز نے 1400 خاندانوں کو دیوالی پر 15 ہزار روپے کا تحفہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ اقلیتوں کے فنڈز کو دگنا کررہے ہیں، 20 دسمبر تک منارٹی کارڈ لانچ کرنا ہے، اقلیتوں کو 3 ماہ میں ساڑھے 10 ہزار روپے ملیں گے۔
Related Posts
کراچی: گلبرگ میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار، اعتراف جرم کر لیا
- Admin
- October 10, 2024
- 0
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے ملزم رکشہ ڈرائیور نصیر نے بچی کو گلے میں پھندا لگاکر قتل کیا جس کا […]
لندن میں فائز عیسی کی گاڑی پر حملہ، وزیر داخلہ کا حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
- Admin
- October 30, 2024
- 0
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت […]
اسرائیلی اخبار نے عمران خان کو پاک اسرائیل تعلقات کیلئے موزوں شخص قرار دے دیا
- Admin
- September 7, 2024
- 0
ٹائمز آف اسرائیل کے آرٹیکل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے گولڈ اسمتھ فیملی سے رشتہ داری خاص طور پر جمائمہ گولڈ اسمتھ سے […]