وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیف سٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہےکہ 7 پول سائٹس نے کام شروع کردیا ہے اور 35 کیمروں سے شہر کی مانیٹرنگ شروع کردی ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی پی او میں قائم کنٹرول روم میں ڈیٹا سینٹر کے آلات اور ویڈیو وال لگادی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 1300 کیمرے نصب کیے جائیں گے۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہےکہ مشکوک گاڑیوں اور ملزمان کی شناخت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے کی جائے گی، 18 تھانوں میں پرابلم اوریئنٹڈ پولیسنگ ہوگی، پی او پی سائٹس کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔بریفنگ کے مطابق جدید کیمرے اور مانیٹرنگ سسٹم سمیت تمام سامان کراچی پہنچ گیا ہے، 5 ایمرجنسی رسپانس گاڑیاں حاصل کرلی گئی ہیں۔اس کے علاوہ کراچی پولیس آفس کے قریب سندھ سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا ہے
Related Posts
جنرل ر قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی اہلیہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد قرار دے دیا
- Admin
- November 22, 2024
- 0
گزشتہ روز بشریٰ بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے توباجوہ (سابق […]
عمران خان سمیت 14 رہنماوں پر اغوا، ڈکیتی اور پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ درج
- Admin
- October 6, 2024
- 0
مقدمےمیں دہشتگردی، اقدام قتل،اغوا، ڈکیتی،کارسرکارمیں مداخلت،پولیس اہلکاروں پرحملے کی دفعات شامل ہیں۔مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 14 رہنما اور 105 کارکنان کو نامزد […]
اسکولوں میں بچوں سے چھیڑ خانی اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کے واقعات پر قوانین بنانے کی ہدایت
- Admin
- November 4, 2024
- 0
لاہور ہائیکورٹ نے اسکولوں میں بچوں سےچھیڑخانی اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کے واقعات پر محکمہ تعلیم کو قوانین بنانے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسکولوں میں […]