اکثریتی ججز کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بھاری دل سے بتاتے ہیں دو ساتھی جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم افغان نے ہمارے فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ساتھی ججز کا 3 اگست کا اختلافی نوٹ سپریم کورٹ کے ججز کے حوالے سے مناسب نہیں، ان ججز نے کہا کہ ہمارا فیصلہ آئین کے مطابق نہیں ہے، جسٹس امین الدین اور جسٹس نعیم اخترافغان کا عمل سپریم کورٹ کے ججز کے منصب کے منافی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بطور بینچ ممبران وہ قانونی طور پر حقائق اور قانون سے اختلاف کرسکتے ہیں، ساتھی ججز مختلف رائے بھی دے سکتے ہیں اور دوسرے کی رائے پر کمنٹس بھی دے سکتے ہیں تاہم جس طریقے سے دو ججز نے اختلاف کیا وہ غیر شائستہ ہے۔عدالت نے لکھا کہ زیادہ پریشان کن بات یہ ہے کہ ججز اپنی رائے دیتے ہوئے حدود سے تجاوز کرگئے اور دو ججز نے 80 کامیاب امیدواروں کو وارننگ دی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز نے آج مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے
Related Posts
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو ہرا دیا
- Admin
- November 4, 2024
- 0
پاکستان کی ٹیم 46.4 اوورز میں 203 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی، جب کہ میزبان ٹیم نے ہدف 33.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی […]
وٹامن ڈی سے بلد پریشر کنٹرول کیا جا سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف
- Admin
- November 15, 2024
- 0
جرنل آف دی اینڈوکرائن سوسائٹی میں شائع ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وٹامن ڈی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت […]
سات ارب ڈالر قرض کا معاملہ، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری، پاکستان کا نام شامل نہیں
- Admin
- August 26, 2024
- 0
آئی ایم ایف کے ایگزیکیٹو بورڈ کا 4 ستمبر تک کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے تاہم بورڈ کے شیڈول میں فی الحال پاکستان […]