ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر انٹرویو میں شعیب ملک سے سوال کیا گیا کہ ’کیا اب بھی آپ پاکستان ٹیم کے لیے دستیاب ہیں؟
جواب میں شعیب ملک نے کہا کہ میں بہت مطمئن اور خوش ہوں، میں برسوں تک پاکستان کے لیے کھیلا، مجھے اب قومی ٹیم کی جانب سے کھیلنے میں کوئی دلچسپی نہیں رہی، دو فارمیٹ سے تو میں پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکا ہوں، بس ایک فارمیٹ رہتا ہے مگر پاکستان کے لیے کھیلنے میں اب کوئی دلچسپی نہیں ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ پہلے بھی ایک انٹرویو میں کہہ چکا ہوں کہ اب جب بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا تو وہ مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ہوگا، میں ابھی مکمل طور پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہا ہوں مگر ہاں میں لیگز کھیل رہا ہوں اور جب جب موقع ملے گا میں لیگز کھیلتا رہوں گا