فیصل آباد کے نواحی گاوں کھڈیاں وڑائچاں میں بدنام زمانہ وقاص گینگ کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری کی گاوں میں ہوائی فائرنگ کی۔ایس ایچ او تھانہ صدر رائے آفتاب وسیم اور ایس ایچ او روشن والا کی جانب سے مساجد میں اعلانات کے ذریعے ملزمان کو للکارا بھئ جاتا رہا جبکہ پولیس اہلکار مسجد کا تقدس بھلا کر مسجد کے باہر ہوائی فائرنگ کرتے رہے واضح رہے چند روز قبل فیصل آباد پولیس کیساتھ وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران وقاص شاہ گینگ کا سربراہ وقاص شاہ اور قمر ہلاک ہو گئے تھے جس میں ایک ڈی ایس پی زخمی ہوا تھا اس کے بعد دیگر گینگ ممبرز کی جانب سے پولیس کو ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز کے ذریعے للکارا جا رہا تھا جس پر پولیس کے مطابق پولیس کی نفری نے وقاص شاہ کے گاوں کھڈیاں وڑائچاں میں اسکے گینگ کی دہشت ختم کرنے کیلئے مساجد میں اعلانات کے ساتھ ملزمان کو سامنے آنے کا کہا یاد رہے کہ کھڈیاژ وڑائچاں گاوں فیصل آباد کے نواح کا نو گو ایریا ہے جہاں منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کی جانب سے پولیس کا داخلہ ممنوعہ قرار دیا گیا تھا اب پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر سے معاشرے کو ہر قیمت پر پاک کیا جائیگا اور ملزمان کی دہشت کو ختم کیا جائے گا۔
Related Posts
جنگ کو روکنا ہو گا لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جا سکتا، یو این سیکرٹری جنرل
- Admin
- September 22, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا […]
دوسرا ون ڈے: پاکستان کیخلاف زمباوے کی آدھی ٹیم 97 رنز پر ڈھیر ہو گئی
- Admin
- November 26, 2024
- 0
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جب کہ اب میزبان ٹیم کی 97 رنز پر پانچ وکٹیں گرچکی ہیں۔ٹاس […]
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے پر ایلون مسک کی دولت میں کھربوں روپے کا اضافہ
- Admin
- November 7, 2024
- 0
بلومبرگ کے مطابق اب اس کا فائدہ بھی انہیں ہوا ہے اور 26.5 ارب ڈالرز اضافے کے ساتھ ان کی دولت 290 ارب ڈالرز تک […]