وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا

 وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا۔
وفاقی کابینہ نے حساس ادارے کے نامزد افسر کو کال ٹریس کرنےکا اختیار دینے کی منظوری دی جو سرکولیشن کے ذریعے دی گئی۔اعلامیے کے مطابق سمری کی منظوری قومی سلامتی کے مفاد میں کسی جرم کے خدشے کے پیش نظر دی گئی ہے جب کہ کابینہ نے  یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئی ایس آئی کا نامزد کردہ افسر گریڈ 18 سے کم کا نہیں ہو گا۔ آئی ایس آئی کو کال ٹریسنگ کا اختیار دینے پر اپوزیشن سمیت دیگر حلقے تشویش کا اظہار کر رہے ہیں

Leave a Reply