پختونخوا حکومت کا مالی وسائل میں اضافے کیلئے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج یا کیپٹل مارکیٹ میں ایجوکیشن بانڈ جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے، ایجوکیشن بانڈ سے یونیورسٹیوں کے پنشن واجبات کی ادائیگی کریں گے، یہ زیادہ بڑ انہیں بلکہ 3 سے 4 ارب روپے یا اس سےبھی کم کا پائلٹ پراجیکٹ ہوگا۔ 
مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ  پہلے لوگوں کو پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی دینے جا رہے ہیں، پراجیکٹ کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کام شروع کرکے ٹیسٹنگ کی جائے گی، یہ ایک منفرد طریقہ ہوگا، دیکھتے ہیں اس میں کتنی مشکلات آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اس کے بعد مزید بڑے ترقیاتی پراجیکٹس میں صوبےکو اپناحصہ ڈالنا ہوگا، اس میں ہم ایک نیا ایونیو  پیدا کریں گے، اس پر کام ہو رہا ہے، مختلف پراجیکٹس کے سلسلے میں کراچی میں روڈ شو کیا، لاہور میں بھی ایونٹ کیا،  16 دسمبر کو بھی پراجیکٹس کے حوالے سے اسلام آباد میں ایونٹ کریں گے۔ مزمل اسلم کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اب تک ترقیاتی کاموں کے لیے بیرونی قرضوں اور ڈونرز  پر انحصارکر رہے تھے، بیرونی قرضوں کےحصول میں زیادہ وقت لگنےاور ایکسچینج ریٹ کا رسک بھی ہوتا ہے، اس لیے اب ہم مقامی ڈونرز پر انحصار بڑھائیں گے

Leave a Reply