اسلام آباد کی اسپیشل کورٹ سینٹرل ون کے جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی ابتدائی تحقیقات نیب نے کی تھی اور نیب ترامیم کی روشنی میں یہ کیس ایف آئی اے کو منتقل کیا گیا تھا۔
ستمبر 2024 میں ایف آئی اے نے تحقیقات کے بعد چالان عدالت میں جمع کرایا تھا۔خیال رہے کہ توشہ خانہ کے پہلے کیس میں عدالت عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بری کرچکی ہے۔اس کے علاوہ ایف آئی اے نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں اسے کامیابی نہ مل سکی اور عدالت نے یہ درخواست نمٹادی