جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کا مطلب فوجی عدالتوں کا اختیار تسلیم کرنا ہو گا۔آئینی بینچ نے حکومت کی فوجی عدالتوں کو کیسز کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی درخواست مسترد کر دی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق درخواستوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں آئینی بینچ نے سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کی 26 ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ ہونے تک سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے ان پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔دوران سماعت عدالت نے جواد ایس خواجہ کے وکیل سے استفسار کیا کیا آئینی بینچ کو تسلیم کرتے ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا میں آئینی بینچ کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتا۔جسٹس جمال مندوخیل نے سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ کے وکیل سے کہا پھر آپ کمرہ عدالت چھوڑ دیں، جس پر وکیل کا کہنا تھا موجودہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن نے نامزد کیا ہے
Related Posts
گورنر راج لگانے کا شوق نہیں مگر مجبور کیا جا رہا ہے، یہ آخری وارننگ ہے، طلال چوہدری
- Admin
- December 2, 2024
- 0
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت کو گورنر راج جیسے فیصلے کرنے کا شوق نہیں مگر […]
وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، خصوصی قانون سازی ٹیبل ایجنڈے کے طور پر پیش ہونے کا امکان
- Admin
- October 9, 2024
- 0
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل دن میں وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایس آئی ایف […]
لیاقت باغ احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 رہنماوں کے خلاف مقدمات درج، دہشتگردی کی دفعات شامل
- Admin
- September 29, 2024
- 0
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا جس میں سیمابیہ طاہر، شہریار ریاض، اعجاز خان جازی، راشدحفیظ، اجمل […]