وفاقی حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں کو پبلک پرائیویٹ کے تحت چلانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتالوں کو سرکاری سے سیمی گورنمنٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نان گزیٹڈ اسٹاف کی کنٹریکٹ پر بھرتی کے لیے مشاورت کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اصلاحات کا مقصد پنشن کی مد میں اخراجات کو کم کرنا ہے۔ رواں سال پنشن کی مد میں ایک ہزار ارب سے زیادہ خرچ ہوگا۔ پنشن میں سول ملازمین کا حصہ 220 ارب اور دفاعی شعبےکا 665 ارب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق نئی اسکیم مرکز اور صوبوں میں مقابلے کے امتحان کے ذریعے آنے والوں پر لاگو نہیں ہوگی۔ ملازمین کے لیے اصلاحات پر عالمی مالیاتی اداروں سے مشاورت کی جاچکی ہے۔ اصلاحات پر عمل درآمدکے لیے بین الااقومی مالیاتی اداروں سے تکنیکی اور مالی مدد لی جائےگی۔
Related Posts
لوگ جیتنے پر بھی تنقید کر رہے ہیں تو افسوس ہو گا، شان مسعود
- Admin
- October 26, 2024
- 0
انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا طویل عرصے بعد جیت کی خوشی ہے، […]
اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد
- Admin
- October 7, 2024
- 0
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنما، وکلاء، فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی […]
بارات اور ڈھول لاہور لیکر جانے والی بات محاورے کے طور پر کی تھی، علی امین گنڈا پور
- Admin
- September 28, 2024
- 0
کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میری بات کو سوشل میڈیا […]