غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل حماس جنگ بندی معاہدے کے لیے امریکا کی طرف سے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور گزشتہ روز اسرائیل پہنچنے والے امریکی وزیر خارجہ آج اہم اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد مذاکرات کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائیں گے جہاں وہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ک کہنا ہے کہ یہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے فیصلہ کن لمحہ ہے، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے یہ شاید آخری موقع ہے۔انٹونی بلنکن کا کہنا تھا حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے تہران میں قتل کے بعد ایران اسرائیل پر حملہ کر سکتا ہے لیکن امریکا یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہےکہ علاقائی کشیدگی میں اضافہ نہ ہو ۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امریکا، اسرائیل، قطر اور مصری حکام کی جنگ بندی مذاکرات میں پیش کی گئی نئی تجاویز کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مستقبل جنگ بندی سے انکار پر مبنی حالیہ بیانات سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں کسی اہم پیشرفت کی امید کم ہوتی جا رہی ہے
Related Posts
جنگ کو روکنا ہو گا لبنان کو ایک اور غزہ نہیں بننے دیا جا سکتا، یو این سیکرٹری جنرل
- Admin
- September 22, 2024
- 0
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ دنیاکو لبنان کو غزہ کی طرح کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے روکنا […]
والد کی جو خواہش تھی وہ انہوں نے حاصل کر لیا، مزاحمت کبھی نہیں رکے گی، شہید اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کا رد عمل
- Admin
- July 31, 2024
- 0
شہید کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا کہنا تھاکہ میرے والد نے جس چیز کی خواہش کی تھی وہ انہوں نے حاصل کر لی۔ انہوں نے کہا […]
وہ دم دار ستارہ جو 80 ہزار برس بعد آپ آسمان پر دیکھ سکیں گے
- Admin
- September 26, 2024
- 0
سائنسدانوں کے مطابق یہ دم دار ستارہ اتنا روشن ہوگا کہ اسے دیکھنے کے لیے دوربین کی ضرورت نہیں ہوگی۔سائنسدانوں کے خیال میں یہ دم […]