بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی۔ڈاکٹرز کا بتانا ہےکہ پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول ڈاکٹر کے اہلخانہ نے بتایا کہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں 3 گھنٹے تک اسپتال کے باہر روکا اور کہا گیا کہ ٹرینی ڈاکٹر نے خود کشی کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور لڑکی کے قتل کے شبہ میں ایک پولیس رضاکار کو حراست میں لیا گیا ہے۔دوسری جانب خاتون ٹرینی ڈاکٹر سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے خلاف پورے بھارت میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، واقعے کے خلاف کلکتہ میں ہزاروں ڈاکٹرز نے احتجاج کیا، ریاست مہاراشٹرا کے 8 ہزار سے زائد سرکاری ڈاکٹروں نے میڈیکل سروسز کا بائیکاٹ کیا، اسپتالوں میں صرف ایمرجنسی کا شعبہ فعال ہے۔ بھارت دارالحکومت نئی دہلی میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور ایک سرکاری اسپتال کے باہر دھرنا دیا۔اس کے علاوہ لکھنو، اتر پردیش اور گوا میں بھی ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور مقتول خاتون ڈاکٹر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا
Related Posts
دوبارہ گنتی ہو تو فارم 45 اور 47 کا حتمی تعین نہیں کہا جا سکتا، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- Admin
- September 25, 2024
- 0
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کردہ 4 صفحات کا فیصلہ جاری کیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن میں ڈالے گئے […]
اسرائیل کا شام لبنان بارڈر پر فضائی حملہ، 5 شامی فوجی ہلاک
- Admin
- September 27, 2024
- 0
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق شام سے ہونے والے ڈرون حملوں کے بعد کل رات اسرائیلی فوج نے شام لبنان بارڈر پر قائم شامی […]
مخصوص نشستوں کیلئے اسپیکر کا خط، پی ٹی آئی نے وضاحت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- Admin
- September 21, 2024
- 0
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی جانب سے دائر درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو خط پر وضاحت کی استدعا کرتے […]