کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ چارج لیتے ہی نتائج کی تحقیقات سے متعلق ایک کمیٹی بنائی جس میں مضامین کے ماہرین اور ایک پرنسپل کو کمیٹی کا کنوینر بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، شکایتی سیل قائم کردیا ہے تاکہ کسی کو کوئی مشکل نہ ہو جب کہ تحقیقات کے لیے ہیڈ ایگزیمنر کی میٹنگ بھی بلائی تھی، ایگزیمنر نے بتایا کہ کچھ بچوں نے کاپیوں میں کہانی،گانے اور سوالنامہ ہی تحریرکیا ہوا ہے۔ چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بتایا کہ کسی بچے نے کاپی میں ہزار روپے کا نوٹ رکھا اورلکھا میری گنجائش اتنی ہی ہے پلیز مجھے پاس کریں۔ واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے تحت گیارہویں جماعت کے نتائج کے آنے کے بعد اس حوالے سے طلبہ و والدین سمیت سیاسی جماعتیں بھی تحفظات کا اظہار کررہی تھیں جب کہ بورڈ نے تحفظات کا اظہار کرنے پر طلبہ کے لیے اسکروٹنی فیس 50 فیصد کم کردی ہے
Related Posts
حکومت نے آئینی ترمیم کے بعد وہ ہی کام شروع کر دئے جس سے انہیں منع کیا تھا، مولانا فضل الرحمان
- Admin
- December 2, 2024
- 0
لودھراں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی پردباؤ ڈالا گیا کہ ترمیمی بل جس پوزیشن […]
وزیر اعظم کی قومی اسمبلی آمد پر اپوزیشن کی ہلڑ بازی، ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں
- Admin
- January 21, 2025
- 0
اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن نے وزیراعظم کی آمد پر شدید احتجاج شروع کردیا۔اپوزیشن ارکان نے وزیر […]
ورلڈ کپ کوالیفائر: ٹی ٹونٹی کی دنیا میں انوکھا ریکارڈ، پوری ٹیم 7 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی
- Admin
- November 25, 2024
- 0
سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان نائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے […]