ترکیہ میں سال نوکی پہلی صبح غزہ کی حمایت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکیہ میں سال نو کی پہلی صبح غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور ان پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کو بیدار کرنے (Awakening the World) کے عنوان سے نکالی گئی ریلی کا انعقاد ترکیہ یوتھ فاؤنڈیشن نامی تنظیم نے کیا۔ترک میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے فجر کی نماز استنبول کی آیا صوفیہ مسجد میں ادا کی اور پھر ریلی گالاتا پل پہنے جبکہ کہ دیگر علاقوں سے بھی لوگوں نے احتجاجی مارچ میں حصہ لیا۔ریلی کے شرکا نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مزمت کی اور اسے فوری روکنےکا مطالبہ کیا
Related Posts
ایسا نہ ہو کہ آپ کسی کے کہنے پہ غیر قانونی گرفتاریاں کریں، وزیر اعلی کے پی اور نئے آئی جی کی ملاقات کی کہانی
- Admin
- January 30, 2025
- 0
ذرائع کے مطابق آئی جی ذوالفقار حمید کی تقرری پر کے پی اور وفاقی حکومت دونوں کی مرضی شامل تھی، ذوالفقار حمید کا نام کے […]
حکومت بھی پی ٹی آئی کے مطالبات کا تحریری جواب دے گی، سینیٹر عرفان صدیقی
- Admin
- January 16, 2025
- 0
پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا کہنا تھا تحریک […]
سپریم کورٹ کی غیر جانبداری اسکے فیصلوں سے نظر آئیگی، جسٹس طارق محمود
- Admin
- October 19, 2024
- 0
ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز گلوبل کے زیر اہتمام لنکنز ان میں کانفرنس ہوئی جس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری سمیت پاکستان سے آئے وکلا […]